عالیہ بھٹ نے برقعہ پہننا شروع کر دیا
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں فلم 'راضی' کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
سن 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر پر بنی میگھنا گلزار کی اس فلم میں وہ ایک کشمیری جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں، جن کی شادی ایک انڈین افسر سے ہو جاتی ہے۔
فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان تصاویر میں عالیہ بغیر میک اپ ایک کشمیری لڑکی کے روپ میں اچھی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل 'اڑتا پنجاب' میں ایک سادہ لوح دیہاتی لڑکی بن چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں عالیہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک مارکیٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ برقعہ اوڑھے رکشہ پر سوار ہیں۔
Firstpost بشکریہ
Firstpost بشکریہفلم کی کہانی ایک ایسی جاسوس کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی اور پورے خاندان کی زندگی اپنے وطن سے محبت اور امن کی خاطر وقف کرتی ہے۔
Firstpost بشکریہ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔