بلوچ عوام امن دشمن افراد کیخلاف مدد کریں،ڈی جی رینجرز
کراچی :کراچی میں بلوچ جرگے کے وفد نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے جرگے کے اراکین کو کراچی آپریشن کا احوال پیش کیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق جرگے کی قیادت رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے کی، ڈی جی رینجرزنے روایتی طریقے سے مشیران کوخوش آمدید کہا۔ ڈی جی رینجرز نے بلوچ جرگہ اراکین کو رینجرز آپریشن سے پہلے اور حالیہ صورتحال کا تقابلی احوال پیش کیا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ بلوچ عوام امن دشمن اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کی مدد کریں۔ رینجرزکا آپریشن بلاتفریق ہے اور اس آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔