کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب لگی آگ پر قابو پا لیا
کراچی:کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب بانس کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
سپرہائی وے پر نیوسبزی منڈی کے قریب بانس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہوا کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی نو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم آگ کے باعث گودام میں موجود لاکھوں روپے کا بانس اور لکڑی کا دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔