بلدیاتی انتخابات:سانگھڑ اور بدین کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری
سانگھڑ:سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ضلع بدین کونسل پر مرزا گروپ کی جیت جبکہ سانگھڑ میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔
ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل بدین کی چار میں سے دو نشستوں پر مرزا گروپ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، تلہار کے گیارہ وارڈز میں سے پانچ پرآزاد امیدوار،چار پر مرزا گروپ اور دوپرپیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ فنکشنل لیگ اور مرزا گروپ ایک ،ایک وارڈ پر کامیاب ہوئیں،یونین کونسل ٹنڈ باگو کی نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا۔
دوسری جانب سانگھڑ میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کھپرو میں گیارہ وارڈز، میونسپل کمیٹی شہداد پور میں پیپلزپارٹی دس وارڈز پر کامیاب ہوئی، میونسپل کمیٹی سانگھڑ میں فنکشنل لیگ دس وارڈز میں کامیاب، ٹاوٴن کمیٹی کھپرو کی دونشست پر فنکشنل لیگ اوردو پر پیپلزپارٹی کامیاب، ٹاوٴن کمیٹی جھول میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ تین،تین نشستوں پرکامیاب، ٹاوٴن کمیٹی مٹھاخان میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ ایک،ایک نشست پرکامیاب، ٹاوٴن کمیٹی کھڈرو میں پیپلزپارٹی دو اور فنکشنل لیگ دو اور ایم کیوایم ایک نشست پرکامیاب۔ ٹاوٴن کمیٹی سنجھوڑو میں پیپلزپارٹی دواور فنکشنل لیگ ایک نشست پر کامیاب رہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔