اسلام آباد: گیس لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

شائع 24 جنوری 2016 02:11pm

gas_image

اسلام آباد:اسلام آباد میں شدید سرد موسم میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،خواتین، بزرگ اور بچے سڑکوں پرنکل ایئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے بیشترعلاقوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں بہت کم وقت کیلئے گیس آتی ہے اور کہیں تو دن بھر غائب رہتی ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں، سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں اور شدید سرد موسم میں ہیٹر کے بغیر بچوں کی پڑھائی بھی متاثرہورہی ہے۔

کبھی گیس ہوتی ہی نہیں اور کبھی پریشراتنا کم ہوتا ہے کہ خواتین کو ناشتہ اوردوپہر کا کھانا دشوار ہو جاتا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ بل پورا وصول کیا جا رہا ہے مگر گیس دستیاب نہیں اور نہ ہی کہیں شنوائی ہوتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت ریلیف دینے کے بجائے انکے چولہے ٹھنڈے کر رہی ہے،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔