ٹنڈوالہیار :سلنڈرد ھمکاکا ،تین جاں بحق ،آٹھ زخمی
ٹنڈوالہیار :ٹنڈوالہیار میں قلعہ چوک کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، تین بچے جاں بحق جبکہ آٹھ بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔
ٹنڈوالہیار کے علاقے قلعہ چوک کےقریب گیس کے غبارے فروخت کرنے والے کی ریڑھی میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گیارہ بچے اور غبارے بیچنے والا شخص زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ٹنڈوالہیار اور دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچی ثنا دم توڑ گئی جبکہ تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیے جانے والے دو بچے بھی جانبر نہ ہو سکے۔دھماکے میں زخمی چھ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔