مشہور بھارتی شخصیات اور ہالی وڈ میں ان کے ہم شکل
کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہمارے 7 ہم شکل موجود ہیں، اور بعض اوقات ہم ان سے اپنی زندگی میں ٹکرا بھی جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ تو فی الحال کوئی نہیں جانتا۔ لیکن ان سے ملنا اور انہیں دیکھنا ہی ایک دلچسپ ، حیران کن اور یادگار لمحہ ہوتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو بولی وڈ کی سولہ ایسی شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں ، جن کے ہم شکل ہالی وڈ میں بھی موجود ہیں۔
٭ ارباز خان اور راجر فیڈرر

ارباز خان راکر فیڈرر سے اتنے مشابہہ ہیں کہ جب بھی کوئی کامیابی راجر فیڈرر کے نام ہوتی ہے، بھارتی عوام ارباز خان کی تصویر شئیر کر کے کامیابی کی داد دیتے نظر آٹے ہیں۔
٭ شاہد کپور اور زیک براف

بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور ہالی وڈ کے ٹی وی اداکار زیک براف ایک دوسرے سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔
٭ دیپیکا پڈوکون اور ایرینا شائک
دیپیکا پڈوکون اور روسی سوئم سوٹ ماڈل ایرینا شائک کے خدوخال ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔
٭ ہریشا بھٹ اور ایلیسا میلانو

ہریشا بھٹ نے بولی وڈ میں کائی خاص کامیابی حاصل نہیں کی ہے، لیکن ان کی ہم شکل ایلیسا میلانو نے ہالی وڈ کی ٹی وی سیریز میں بہت نام کمایا ہے۔
٭ کپل سیبل اور پیٹر پیٹی گریو

کپل ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ہیری پوٹر سیریز کے کردار سے مشابہت رکھتے ہیں۔
٭ کترینہ کیف اور کوبی سملڈرز

انڈین باربی ڈول اور ہولی وڈ ایکٹر کا چہرہ ایک دوسرے سے بہت زیادہ مشابہہ ہے۔
٭ عامر خان اور ٹام ہینک

اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر خان کو بولی وڈ کا ٹام ہینک کہا جاتا ہے، کیونکہ ان کا اسٹائل اور اداکاری اور شباہت ٹام ہینک سے بہت ملتی ہے۔
٭ پرینیتی چوپڑا اور ہیڈن پینیٹئیر

پرینیتی چوپرا اگر اپنے بال سنہرے رنگ لیں تو بالکل ہیڈن پینیٹئیر لگیں گی۔
٭ پریٹی زنٹا اور مونیکا بیلوشی

پریٹی زنٹا کے مشہور ڈمپلز کے علاوہ وہ پوری کی پوری اطالوی ماڈل اور میٹرکس سیریز سے شہرت پانے والی مونیکا بیلوشی سے ملتی ہیں۔
٭ پریانشو مکھرجی اور جیف گولڈ بلم

حیران کن طور پر پریانشو بولی وڈ میں کوئی کارنامہ نہیں دکھا پائے، لیکن جیف گولڈ بلم نے ہالی وڈ میں بہت نام کمایا۔
٭ ایشا گپتا اور انجلینا جولی

پاؤٹی ہونٹ اور وکھرے اسٹائل کے ساتھ ایشا گپتا انجلینا جولی کی بہن لگتی ہیں۔
٭ ویراٹ کوہلی اور ڈومینیک کوپر

کیپٹن امریکا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ڈومینیک کوپر بھارتی کرکٹ اسٹار ویراٹ کوہلی سے ہو بہو ملتے ہیں۔
٭ جیتیندرا اور چارلی شین

ان دونوں اداکاروں کی ہو بہو مشابہت رشتے دار ہونے کا شبہ دیتی ہے۔
٭ ہریتک روشن اور بریڈلی کوپر

ہریتک روشن بریڈ لی کوپر کی کاربن کاپی ہیں۔ دونوں ہی سپر اسٹار کمال کی مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہیںدسم بھی ہیں۔
٭ عمران ہاشمی اور کولن فیرل
عامران ہاشمی اور کولن فیرل کی مشابہت دیکھنے لائق ہے،
٭ تشار کپوراور فلپ رائس

دونوں ہی مشہور شخصیات ہیں اور ایک دوسرے کے ہم شکل بھی ہیں۔
بشکریہ dotcomstories



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔