ملائکہ اروڑا کا نیا اسکینڈل؟

شائع 28 ستمبر 2017 08:27am

malaika

ممبئی: بولی وڈ کی مشہور اداکرہ ملائکہ اروڑا آج کل ایک ریسٹورنٹ کے مالک کے ساتھ کچھ زیادہ ہی نظر آرہی ہیں۔ یہ ملائکہ کے نئے بوائے فرینڈ ہیں یا صرف فرینڈ؟

ملائکہ کے پاس آج کل کوئی کام نہیں لیکن پھر بھی اپنی مبینہ 'لَو لائف' کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

غیر ملکی زرائع کے مطابق ملائکہ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ مالک کے ساتھ  خفیہ ملاقاتیں کرتی پائی گئی ہیں، مذکورہ ریسٹورنٹ مالک نے انہیں کئی بار گھر بھی چھوڑا ہے۔

ملائکہ کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف معمول کی ملاقاتیں ہیں، اس میں کچھ بھی مشکوک نہیں ہے۔

قریبی زرائع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں صرف دوست ہیں، اور شاید کسی نئے بزنس کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ بھی سوچنا نہیں چاہئے۔

اس سے قبل ملائکہ اور ارجن کپور میں قریبیاں بڑھنے کی افواہیں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔

ملائکہ اروڑا ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ارباز نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

بشکریہ deccanchronicle