کراچی :جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
کراچی:کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث اوپی ڈیزبند ہونے سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنارہا۔
چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اسپتال کے احاطے میں جمع ہیں اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کے باعث او پی ڈی میں کام مکمل طورپر بند ہے جبکہ شعبہ حادثات اوروارڈز میں داخل مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بار بار احتجاج اور انتظامیہ کی یقین دھانیوں کے باوجود چھ ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں، انتظامیہ نے اب کان نا دھرے تو دیگر شعبہ جات میں بھی کام بند کر دیا جائے گا۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔