اورنج لائن منصوبے کی لاگت دو سو ارب سے بھی بڑھ گئی ہے،محمود الرشید
لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام کو وسائل کی عدم دستیابی کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں عوام سے حکومتی نا انصافیوں کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مشترکہ احتجاج کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور دیگر محکموں کے ترقیاتی فنڈز، ایوان کو اعتماد میں لئے بغیر من پسند ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت دو سو ارب سے بھی بڑھ گئی ہے لیکن پنجاب اسمبلی سے اس منصوبے کی منظوری نہیں لی گئی۔
محمود الرشید نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی عدم فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام کی حق تلفی اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔