کوئٹہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،ایک اہلکارشہید

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک بچہ اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، آئی جی ایف سی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا،بم دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں نے زخمیوں کو سول اور ایف سی اسپتال منتقل کیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں دو سے تین کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے۔ایس ایس پی آپریشنز وحید الرحمان خٹک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو مار رہے ہیں، پکڑ رہے ہیں، سیکورٹی فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔