آرمی چیف کا ملازمت میں عدم توسیع کا فیصلہ ،سیاسی رہنماوں کا خیر مقدم

شائع 25 جنوری 2016 04:53pm

raheel_image

اسلام آباد:آرمی چیف کے فیصلے پر سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے خیرمقدمی بیانات کا سلسلہ جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے۔ مدت ملازمت میں توسیع کی روایت جڑ نہیں پکڑنی چاہیے،اراکین پارلیمنٹ نے بھی آرمی چیف کے فیصلے کو دلیرانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کو سیاسی رہنماو¿ں نے خوش آئند قرار دیا ہے،سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں آرمی چیف کا بیان قابل تعریف ہے۔ پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہیے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے ایکسٹینشن کورد کرنے سے قوم کی نظروں میں انکاوقار مزید بلند ہوگیا، اس سے فوج کا ادارہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے پر اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں،آرمی چیف نے جو فیصلہ کیا اچھا کیا۔
ارکان سندھ اسمبلی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے ادارے مضبوط ہوں گے۔

فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے آرمی چیف کو اپنے فیصلے پر نظرثانی اپیل کی۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کو زیادہ تر اراکین اسمبلی نے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک دلیرانہ اور اچھا فیصلہ ہے۔