پنجاب:سردی کے باعث ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2016 06:34am

673x505-fog-7

لاہور:پنجاب بھر میں جاری شدید سردی کی لہر سے بچوں کو بچانے کیلئے حکومت نے ایک ہفتے کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تعطیلات کا اطلاق صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری ا سکولوں پر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں جاری شدید سردی کی لہر سے بچوں کو بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد صوبے کے تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولز آج سے اکتیس جنوری تک بند رہیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق والدین کی جانب سے بھی ا سکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی۔