کراچی :پولیس کا مبینہ سرچ آپریشن،سترافراد گرفتار
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت ستر سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کریک ڈاون کرکے ساٹھ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
ملیر کے علاقے الفلاح میں رینجرز نے کارروائی کرکے ملک رضوان نامی شخص کو حراست میں لیا،زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔
بلدیہ کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے سلیم نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے زیرحراست شخص کو مزید تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
لانڈھی چوالیس سی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔