سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کرگئے
راولپنڈی :سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان پچانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔صاحبزادہ یعقوب علی خان تیئس دسمبر انیس سو بیس کو اترپردیش کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔
وہ آغا خان یونیورسٹی کے بانی چیئرمین بھی تھے۔ مرحوم سابق صدر ضیاء الحق اور جنرل یحیٰ خان کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ سابق نگران وزیراعظم معین قریشی اور بے نظیر بھٹو کے دور اقتدار میں بھی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔
پاک آرمی سے انیس سو بہتر میں لیفٹینٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد مرحوم نے فرانس، امریکا اور سوویت یونین میں سفیر کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے آرمی قبرستان ریس کورس گراوٴنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔