پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن،95 مشتبہ افراد گرفتار
پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ افغان باشندوں سمیت پچانوے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے حیات آباد، کوتوالی اور فقیر آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم پندرہ افغان باشندوں سمیت پچانوے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔