سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کا شدید احتجاج
کراچی:سندھ اسمبلی میں واٹراینڈسیوریج بورڈ ترمیمی بل دوہزارپندرہ پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے پرایم کیوایم کا شدید احتجاج کیا۔ایم کیوایم ارکان نے پہلے احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے بعد علامتی واک آوٹ کرگئے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھرہوئی گرما گرمی،کراچی واٹراینڈسیوریج ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پرایم کیوایم نے کیا شدیداحتجاج۔ایم کیوایم کے خالد افتخارنے کراچی واٹراینڈسیوریج ترمیمی بل دوہزارایوان میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی جس پرڈپٹی اسپیکرشہلارضا نے اجازت دینے سے انکارکردیا۔
معاملے پرخالد افتخاراورنثارکھوڑو کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ،ایم کیوایم ارکان نے اسپیکرڈائس کا گھیراوکیا اورشدید نعرے بازی کی۔ایم کیوایم ارکان نے کراچی کواختیاردو کے نعرے لگائیاور ایوان سے علامتی واک آوٹ کرگئے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔