پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے،رضا ربانی
اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کہتے ہیں پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف پوری طرح متحد ہے،میرے نزدیک گیم چینجر اس ملک کے نوجوان ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کوحصول علم سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں،جن کی تازہ ترین مثال سانحہ پشاور ا ورچارسدہ ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ جو کچھ بھی وہ کرسکتے ہیں کرکے دکھا دیں۔
لیکن اب پوری پاکستانی قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیئے متحد ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اگر کوئی گیم چینجر ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان کے نوجوان ہیں-اس موقع پر کامیاب ہونے والے طلبہ میں اسناد اورگولڈ میڈلزبھی تقسیم کئے گئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔