این اے 122 میں دھاندلی ، درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور:الیکشن ٹربیونل لاہور نے تحریک انصاف کی جانب سے این اے ایک سوبائیس میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمرنے تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔الیکشن ٹربیونل نے عبدالعلیم خان کی دھاندلی کے حوالے سے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
ٹربیونل کے مطابق عبدالعلیم خان کی جانب سے دائر درخواست کی تصدیق درست نہیں جبکہ حلقہ میں ووٹوں کی منتقلی کا فیصلہ کرنا ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،الیکشن ٹربیونل نے پی پی ایک سو سینتالیس سے مسلم لیگ نون کے محسن لطیف اور پی پی ایک سوباون سے خواجہ سلمان رفیق کی حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے دائر درخواستیں بھی خارج کردیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔