افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد:پاکستان نے سانحہ چارسدہ میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ثبوت دے دئیے۔ افغان حکومت حملہ آوروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تعاون کرے۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کا حملے میں تیئس افراد کی شہادت،افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان کا افغان حکومت سے احتجاج کیا گیا۔اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے ناظم الامور سید عبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
افغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لیے افغان موبائل فون سروس استعمال ہوئی۔ منصوبہ سازوں نے حملے کے لیے افغان سرزمین اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کا استعمال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے سے متعلق معلومات پہلے ہی افغان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ افغانستان دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تعاون کرے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔