ڈی ایچ اے فراڈ کیس ،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شائع 26 جنوری 2016 03:07pm

dha

لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں بارہ روز کی توسیع کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج خاقان خان کے رو برو ملزم حماد ارشد کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ایک بڑی رقم برآمد کر لی گئی ہے، شریک جرم افراد اور فراڈ سے حاصل کی گئی مزید رقم کے حوالے سے تفتیش کے لیے ملزم کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں بارہ روز کی توسیع کر دی۔ ملزم کی جانب سے ہائیکورٹ میں ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست بھی عدالت نے خارج کر دی ہے۔