افتخارچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کاکیس نمٹانے کی ہدایت

شائع 27 جنوری 2016 07:20am

ifthikhar-chudayr

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کوسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت چار فروری کو ہونی ہے۔

جسٹس ثاقب نثارنے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فروری کے پہلے ہفتے میں ہی اس کیس کونمٹائے۔ فی الحال اس کیس کوزیرالتواء رکھتے ہیں اورجوبھی فیصلہ دیں گے وہ آئین اورقانون کے مطابق ہی دیں گے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کوسابق چیف جسٹس کا کیس نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔