این اے 218 پر19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد:مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسواٹھارہ پرانیس امیدوا ر وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،مخدوم فیملی کی جانب سے دوافراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسواٹھارہ پراٹھارہ جنوری کوضمنی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خالی نشست پرانیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزمان اورصاحبزادے مخدوم خلیق الزمان بھی کاغذات جمع کرانے والوں میں شامل ہیں،دیگر ا میدواروں میں جے یوآئی کے مولانا تاج محمد ناہیوں اورسندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے اللہ واریوکے علاوہ پندرہ آزاد امیدواربھی کاغذات جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔