مٹھی میں مزید2 بچےچل بسے،ہلاکتیں 98 ہوگئیں
تھرپارکر:مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا مزید دو بچے چل بسے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد اٹھانوے ہو گئی ہے،صحرائے تھر کے باسی سنگین مسائل سے دوچار ہیں،کم عمری کی شادی، قبل از وقت بچوں کی پیدائش اور غذائی قلت کے باعث کئی ننھی جانیں زندگی ہار چکی ہیں۔
آج بھی تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا کمسن بچے چل بسے،سول اسپتال مٹھی سمیت تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں بچوں سمیت دوسو سے زائد افراد زیر علاج ہیں، متعدد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اور بدین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔