پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 27 جنوری 2016 09:22am

1442365925960

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار ریکارڈ کی گئی۔

لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،قصور اور گردونواح میں دوپہر بارہ بج کر چار منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب کے قریب اور گہرائی دس کلومیٹر تھی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔