شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو سالگرہ پر خوبصورت پیغام

شائع 15 نومبر 2017 04:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں۔ سالگرہ پر شعیب ملک نے ٹوئٹرپرمبارکباد اورمس یو کا پیغام دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اکتیس برس کی ہوگئیں۔ٹوئٹرپرپیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

شعیب ملک نے بھی اہلیہ کو ٹوئٹرکےذریعےسالگرہ کی مبارکباد دی۔

گزشتہ دو سال کی نسبت 2017 ثانیہ کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔

رواں سال وہ ڈبلزرینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی برقرارنہ رکھ سکیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010میں ہوئی تھی۔

دونوں مصروفیات کے باعث ایک ساتھ کم کم ہی نظرآتے ہیں۔