لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سوائن فلو ہلاکت کیس میں پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ محکمہ صحت نے رپورٹ میں بتایا کہ سوائن فلو کا نہ تو کوئی مریض موجود ہے اور نہ کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں سوائن فلو سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت اور محکمہ صحت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا۔عدالتی حکم کے باوجود پنجاب حکومت نے جواب داخل نہیں کروایا۔محکمہ صحت پنجاب نے جواب داخل کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں سوائن فلو کا کوئی مریض موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس مرض سے کوئی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔
عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چار فروری کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔