فلم پدماوتی کی ریلیزمؤخر

شائع 20 نومبر 2017 01:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ  فلم 'پدماوتی ' کی ریلیز کومؤخر کردیا گیا۔

فلم کے خلاف بھارت میں احتجاج اور مظاہرے شدت اختیارکرگئے۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کےخلاف انتہا پسندوں نے بڑے پیمانےپر مظاہروں اور سینما گھروں کو نقصان پہنچانے کی دھکمی دے رکھی ہے۔

جس کے باعث فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو اپنی فلم کی نمائش روکنی پڑی۔

فلم کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی انتہا پسند ہندو فلم کی شوٹنگ کے دوران حملہ کرچکے ہیں جبکہ سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔