زرین کو جنسی طور پر ہراساں کردیا گیا
File Photoممبئی : زرین کا شمار بھی بولی وڈ کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور اب تک وہ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ اب زرین خان کو بھی ہجوم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں۔
زرین خان آجکل اپنی فلم اکثر دو کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اسکی تشہیر میں مصروف ہیں اور وہ اسہی فلم کی تشہیر کے سلسے میں نئی دہلی آئی تھیں جہاں پر ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد جب اسکی کاسٹ رات دیر تک وینیو پر کھانا کھانے پر مصروف تھی ، اس وقت زرین نے روانہ ہونے کا فیصلہ کیا اور جب وہ روانہ ہورہی تھیں تو اس وقت سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر تھی کہ اچانک چالیس سے پچاس کے قریب لوگ موقعے پر جمع ہوگئے اور انہوں نے اداکارہ کے ساتھ تصویریں بنوانے کی کوشش کی - حتی کہ ہجوم نے زبردستی اپنے کیمرے زرین خان کے چہرے پر کردیئے۔
اس موقعے پر زرین کو شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے خود کو کافی پریشان محسوس کیا جس کے بعد وہ رات ہی کو نئی دہلی سے ممبئی روانہ ہوگئیں۔
Courtesy: freepressjournal.in
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔