دپیکا کو زندہ جلاو، ایک کروڑ لے جاو
File Photoنئی دہلی :بولی وڈ اسٹار دپیکا کو زندہ جلانے والے کسی بھی شخص کو ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوتی کے گرد تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب مقامی گروپ نے دپیکا کو زندہ جلانے والے کسی بھی شخص کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا ۔
اے کے بی ایم کے یوتھ ونگ کے رہنما بھویشنر سنگھ نے کہا ہے دپیکا کو پتہ ہونا چاہیئے اگر زندہ جلا جائے تو کیسا محسوس ہوتا ہے، اداکارہ کبھی بھی رانی پدمنی کی قربانی کو سمجھ نہیں پائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص دپیکا کو زندہ جلائے گا تو اسکو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائیگا۔ اس موقعے پر انہوں نے تنظیم کے رہنماوں کو فلم کی ریلیز سے قبل اسکو دکھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
پہلے ہریانہ میں بی جے پی کے رہنما کی جانب سے سنجے لیلہ بھنسالی اور دپیکا کا سر قلم کرکے لانے والے کیلئے دس کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ کشتریہ کمیونٹی کی جانب سے اس حوالے سے پانچ کروڑ روپے کا انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فلم ابتداء سے ہی تنازعات کا شکار ہےاور الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس میں رانی پدمنی سے متعلق تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے جبکہ ہدایت کار سنجے لیلہ بھنسالی مسلسل اس حوالے سے انکار کررہے ہیں۔
Courtesy: zeenews.com
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔