پی اے سی نے نامکمل پیپلزورکس اسکیمزپر رپورٹ طلب کرلی

شائع 27 جنوری 2016 03:10pm

pac

اسلام آباد:پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے آٹھ ارب روپے کی نامکمل پیپلزورکس اسکیمز پرکابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو۔پی اے سی نے آٹھ ارب روپے کی نامکمل پیپلز ورکس اسکیمز پرکابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ۔ کمیٹی نے دوہزاردس میں آنے والے زلزلہ کے لیے بیرونی فنڈنگ اوروطن کارڈ کے ذریعے تقسیم ہونے والے پیسوں کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ کمیٹی نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں بانوے لاکھ روپے کی بے قاعدگی پربرہمی کا اظہار کیا۔