یہ اداکار اپنے نام کے ساتھ سرنیم کیوں استعمال نہیں کرتے؟

شائع 22 نومبر 2017 07:42am

main1

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے بولی وڈ کے یہ اداکار اپنے نام کے ساتھ سرنیم (خاندانی نام) کیوں استعمال نہیں کرتے؟ ان کے سرنیم نہ استعمال کرنے کے پیچھے مختلف وجوہات ہیں اور آج ہم آپ کو وہی بتانے جارہے ہیں۔

کاجول

kajol

فیملی مسائل کا سامنا کرنے کے بعد کاجول نے اپنے نام سے سرنیم (مکھرجی) کو ہٹا دیا۔ ان کے والدین تنوجا اور شونو مکھرجی کے درمیان طلاق ہوئی تو انہوں نے اپنا نام بھی تنہا کرلیا اور انڈسٹری میں بھی اسی کو استعمال کیا۔

آسن

فائل فوٹو فائل فوٹو

آسن کا پورا نام آسن تھوٹمکل ہے تاہم لوگوں کی جانب سے تلفظ غلط استعمال کرنے پر انہوں نے اپنے نام سے اسے ہٹا لیا۔

تبّو

tabbo

تبّو کا پورا نام تبسّم ہاشمی ہے جسے پوارا لینا تھوڑا مشکل محسوس ہوتا ہے تاہم انہوں نے اس کو چھوٹا کرکے تبّو کہلوانا شروع کردیا۔

ریکھا

rekha

صدا بہار بیوٹی ریکھا تامیلین سپر اسٹار جیمینائی گنیسن اور پُشپاولی کی بیٹی ہیں اور ان کا پورا نام بھانوریکھا گنیسن ہے تاہم انہوں نے بھی اس مشکل نام کو ریکھا رکھ کر آسان کردیا۔

گووندا

Image result for govinda

گووندا کا پورا نام بھی خاصہ مشکل تھا۔ ان کا پورا نام گووند ارون اہوجا تھا تاہم انہوں نے بھی اس کو چھوٹا کرلیا۔

رجنی کانتھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

رجنی کانتھ کا اصل نام شیوا جی راؤ گائیکورڈ ہے لیکن انہوں نے فلمی دنیا میں نام بدل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور آج وہ اسی نام سے مشہور ہیں۔

Thanks to wittyfeed