سلمان خان کی سپر ہٹ مووی 'سلطان' کی 6 سنگین غلطیاں

شائع 22 نومبر 2017 11:19am

main3

سلمان خان کا شمار بولی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کا فلم میں ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اب تک بے شمار بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 آج ہم آپ کو کچھ عرصہ قبل ریلیز ہوئی ان کی بلاک بسٹر مووی 'سلطان' کی چند غلطیاں دکھانے جارہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے آپ نے انہیں کبھی نوٹ نہیں کیا ہوگا۔

پوسٹر پر انسٹاگرام کا رنگ نیلا

Oh wait... Right after booking a ticket online, I was rushing directly into the theatre.

سب سے پہلے اس فلم کے پوسٹر سے آغاز کرتے ہیں۔ پوسٹر پر مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے لوگو دیکھے جاسکتے ہیں۔ تاہم اگر انسٹاگرام کا لوگو دیکھا جائے تو وہ نیلے رنگ کا بنایا گیا ہے جبکہ نیلا رنگ فیس بک کا ہے۔

بچوں کو اسکول لے جاتے وقت

Silly Mistakes In 'Sultan'

فلم کے ایک سین میں سلطان تین بچوں کو اپنی اسکوٹر پر اسکول چھوڑنے کے لئے نکلتا ہے لیکن راستے میں گنّے کا رس پینے کی غرض سے رُک جاتا ہے اور پینے کے بعد سلطان وہاں سے روانہ ہوجاتا ہے جبکہ وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے نکلا تھا۔

ہریانوی زبان کا غلط تلفظ

Image result for sultan

اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ ہریانوی زبان کا تلفظ بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن سلمان اور انوشکا نے کافی حد تک کردار کو درست نبھایا۔ لیکن پھر بھی ہر دو سے تین الفاظ بعد غلط تلفظ کا استعمال زبان جاننے والوں کو بڑا ہی عجیب لگتا ہے۔

سلطان کا مجسمہ

Silly Mistakes In 'Sultan'

سلطان کے گولڈ میڈل جیتنے پر ان کا مجسمہ گاؤں کی اسپورٹس اکیڈمی میں نصب کیا گیا لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ مجسمہ سلمان خان سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا۔

اسکوٹی کا بائیک میں تبدیل ہوجانا

Sultan dreams of winning Aarfa's heart and starts being passionate for wrestling.

اس فلم کی ابتدا میں سلطان کو اسکوٹی پر دیکھا جاتا ہے لیکن جب وہ عارفہ کو دیکھتا ہے تو اچانک وہ اسکوٹی غائب ہوجاتی ہے اور اس کی جگہ بائیک آجاتی ہے جبکہ سلطان ایک مڈل کلاس فیملی کا فرد دکھایا گیا ہے۔

فرق دیکھیں

Silly Mistakes In 'Sultan'

اس فلم کے ایک سین میں جب سلطان آئینے کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو دونوں میں مختلف نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان اس فلم میں کردار سے زیادہ عمررسیدہ نظر آرہے ہیں۔

Silly Mistakes In 'Sultan'

ان تمام چھوٹی موٹی غلطیوں کے باوجود سلطان ایک بہت شاندار مووی ہے اور دیکھنے والوں نے اس مووی کو بے حد پسند کیا ہے۔

Thanks to wittyfeed