انجیر کرشماتی پھل اور اسکے حیران کن فوائد
File Photoانجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے اور اگر اسکو کرشماتی پھل کہا جائے تو یہ بے جا نہ ہوگا۔ انجیر کو انگریزی میں فیگ اور ہندی میں پھگوڑی کہا جاتا ہے ۔ انجیر کی سب سے اہم خصوصیات یہ ہے کہ یہ سارا پھل غذا کے ساتھ میں شفا بھی ہے ۔ انجیر کی قرآن پاک میں بھی جو خصوصیات بیان کی گئی ہیں وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔
جنت کے پھلوں میں کوئی فاضل جز نہیں ہے اور اسہی طرح انجیر میں بھی کوئی فاضل چھلکا ، بیج یا گٹھلی نہیں ہے جو پھینکی جائے اسہی بناء پر اسکو جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔ انجیر کے اندر گلوکوز، پروٹین، معدنی اجزاء اور فاسفورس بھی پائے جاتے ہیں۔انجیر کی بعض خصوصیات یا فوائد ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔
وزن میں کمی
انجیر میں نہ صرف ریشے بھرپور انداز میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ انسانی وزن کم کرنے کیلئے بی انتہائی مفید ہے۔
بلڈ پریشر
خون کے دباو میں بھی انجیر کھانا سودمند ہے ۔ بلڈ پریشر کے شکار افراد میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی سطح متناسب نہیں رہتی۔ انجیر کا استعمال اسکو متوازن کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
دل کے امراض کیخلاف مقوی
انجیر کا استعمال دل کی بیماریوں کیخلاف بھی کافی مقوی شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ انتہائی معیاری شمار کیے جاتے ہیں۔ اور اسکے مرکبات ایسے فاضل مادوں کا اخراج کرتے ہیں جو کہ خون کی نالیوں کو اپنے نشانے پر رکھتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈینٹ کو کینسر سے بچاو کیلئے بھی کافی مفید مانا جاتا ہے۔
ہڈیوں کیلئے فائدہ مند
انجیر کا استعمال ہڈیوں کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں روزانہ کی ضرورت کا تین فیصد کیلشیم بنتی ہے۔
خون کی کمی
خون کی کمی کیخلاف بھی انجیر کا استعمال بھی کافی سودمندہے اور یہ جسم میں خون کو درکار آئرن کا دو فیصد مہیا کرتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔