کنگنا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2017 03:57pm
ٖٖFile Photo ٖٖFile Photo

ممبئی معروف بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں ۔ کنگنا فلم جھانسی کی رانی میں جنگجو رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ جودھ پور میں جاری تھی کہ وہ سیٹ پر خود کو زخمی کر بیٹھیں جس کے بعد ان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کنگنا کو طبی امداد کیلئے جودھ پور سے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم پہلے بھی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ تلوار سے لڑنے کے سین کی عکس بندی کرتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں اور ان کے سر سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کو طبی امداد دی گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کنگنا نے واقعے کی تصدیق کی تھی  اور کہا تھا کہ بدقسمتی سے یہ واقعہ سیٹ پر تین افراد سے تلوار سے لڑائی کے سین کی عکس بندی کرتے ہوئے پیش آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کردار میں حقیقت رنگ بھرنے کیلئے آپکی عادت و اطوار جسمانی لحاظ سے بھی اسہی طرز کے نظر آنا ضروری ہوتاہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ جب ان کے سر پر زخم آیا تو انہوں نے اپنے ایکشن ڈائریکٹر سے فوری طور پر زخم سے متعلق پوچھا آیا انہیں ٹانکے لگانے سے ضرورت پڑسکتی ہے، جس کے بعد فوری طور پر ان کو ایک بہترین سرجن کے پاس لے جایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا زخمی ہونے کے باوجود وہ تمام راستے اپنے ساتھ جانے والوں کو ہدایت دیتی رہیں ، حتی کہ وہ خون سے کافی خوف محسوس کرتی ہیں لیکن خود زخمی ہونے کے دوران ایسا نہیں ہوا۔

کنگنا نے فلم جھانسی کی رانی میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لکشمی بائی قتل کرنے والی مشین کی حیثیت سے جانی جاتی ہے اور اسکے کردار کو مصنوعی طریقے سے نبھانا ناانصافی پر مبنی ہے۔ اگر آپ ایسے کسی کردار کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوجاتے ہیں تو یہ اسکا حق ہے۔

فلم جھانسی کی رانی زی نیوز اور کرش کی مشترکہ پروڈکشن ہے ۔ اور اس میں ماڈل اداکارہ انکیتا اور نہار پانڈیا ڈیبیو کررہے ہیں۔
COURTESY: ZEE NEWS