کراچی : سیکیورٹی خدشات کے باعث نجی اسکول بند
کراچی :کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض نجی اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں، جبکہ صدر آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن خالد شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے اسکول بند کرنے کی کوئی ہدایات نہیں ملیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چند نجی اسکولز بند کردیئے گئے ہیں،سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک نجی اسکول نے اپنی تمام برانچز کو یکم فروری تک بند کردیا۔
ڈی ایچ اے میں قائم ایک اور نجی اسکول اور کالج نے بھی اکتیس جنوری تک چھٹیاں دے دیں، صدر آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن خالد شاہ کہتے ہیں کہ انہیں اسکولز بند کرنے کی کوئی ہدایات نہیں ملیں،ہم نے کسی اسکول کو بند کرنے کے احکامات نہیں دیئے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بعض نجی اسکول تو سیکیورٹی کے باعث رات ہی بند کردیئے گئے تھے ،تاہم بچوں کے والدین اس بات سے پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں یا نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔