کراچی : پولیس موبائل پرنامعلوم افراد کی فائرنگ
کراچی :کراچی کے علاقے میانوالی کالونی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ لانڈھی سے تین ملزمان سمیت تیس مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں میانوالی کالونی کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس نے جوبی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دوسری جانب لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے گرفتار افراد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم بھی شامل ہیں، ملزمان سے تین ٹی ٹی پستول اور کئی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
ادھر رات گئے خدا کی بستی میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔