لاہور: پولیس کاسرچ آپریشن، سترہ افراد گرفتار
لاہور :لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سرچ آپریشن افغان باشندوں کے موجود ہونے کی اطلاعات پر کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔
حراست میں لیے جانیوالے افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث پکڑا گیا ہے ،جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن شہر میں افغان باشندوں کے موجود ہونے کی اطلاعات پر کیا گیا ہے۔جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔