پشاور:سیکیورٹی خدشات، متعدد تعلیمی ادارے بند
پشاور:سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں آرمی پبلک اسکول سمیت متعدد تعلیمی ادارے اکتیس جنوری تک کے لیے بند کر دیئے گئے،دیگر اسکولوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ سمیت وفاق کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کو اکتیس جنوری تک کے لیے بند کر دیا گیا،پشاور کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور حساس عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے
پشاور سمیت صوبہ بھر میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر468 تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جن میں پشاور کے 156،مردان کے128،کوہاٹ کے 5،بنوں کے 148اور ہزارہ ریجن کے 31تعلیمی ادارے شامل ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے اسکولوں میں ایس او ایس الرٹ سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔