تھر میں آج بھی 2 بچے اور خاتون دم توڑ گئی

شائع 28 جنوری 2016 08:34am

thar-par

تھرپارکر:صحرائے تھر میں آج بھی دو بچے اور خاتون دم توڑ گئی، جس کے بعد رواں ماہ خوراک کی کمی اور وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد ایک سو پانچ تک پہنچ گئی ہے۔

صحرائے تھر میں مسائل بے شمار ہیں،خوراک کی قلت، پانی کی کمی،صحت کی ناکافی سہولیات، کم عمری کی شادی، قبل از وقت بچوں کی پیدائش کے باعث کئی ننھی جانیں زندگی ہار چکی ہیں۔آج بھی معصوم بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،متعدد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اور بدین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔