مالدیپ سےتعلقات کوبڑی اہمیت دیتےہیں،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مالدیپ سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں،ا سپیشل اسسٹنس پروگرام کے تحت مالدیپ کی امداد جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے مالدیپ کے وزیرخارجہ دنیا ممنون نے ملاقات کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مالدیپ کو اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اورمالدیپ دریرنیہ تعلقات ہیں،ملک میں جاری آپریشن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ضرب عضب سے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
جنوبی ایشیا کے لئے جاری اسپیشل اسسٹنس پروگرام کے تحت مالدیپ کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پرمالدیپ کے وزیرخارجہ دنیا ممنون نے وزیراعظم کا تعاون پرشکریہ ادا کیا اورمالدیپ کے صدر کا خط پہنچایا اوردورے کی دعوت بھی دی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔