عمران فاروق قتل کیس:ملزم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

شائع 28 جنوری 2016 10:40am

muazzam-ali-mia

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کو دس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے روبروپیش کیا گیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق عمران فاروق کے قتل کی سازش کراچی میں تیارہوئی۔

ایف آئی اے نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی،عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم معظم علی کودس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔