پرتشدد واقعات میں ریٹائرڈ میجرسمیت 2 افراد جاں بحق
کراچی میں پرتشدد واقعات میں ریٹائرڈ میجرسمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔سی پی ایل سی نے کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا،کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناحت احسن رضاکے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ میجراورایک اسٹیٹ ایجنسی میں ملازم تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرپیش آیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں کچرا کنڈی میں کارپیٹ میں لپٹی ہوئی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ لاش پرتشدد کے نشانات بھی ہیں۔ادھرسی پی ایل سی کی اورنگی ٹاوٴن میں کاروائی کے دوران دوملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم فرحان اورنعمان نے مقامی تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتا طلب کیا تھا۔ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کے کئی کیسزدرج ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔