کوئٹہ: فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

شائع 28 جنوری 2016 01:05pm

tu

کوئٹہ :کوئٹہ میں منیر مینگل روڈ پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ سے ملحقہ منیر مینگل روڈ پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالنافع ، حیات اللہ اور محمد صادق شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا تھا کہ چار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا،حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال جبکہ زخمیوں کوسی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔