خود کو سید کہلانے والوں نے جھوٹ بولا،چوہدری نثار

شائع 28 جنوری 2016 01:17pm

chudary

اسلام آباد:وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں نام لیے بغیر پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھنے والوں اور اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دینے والوں سے پوچھوں گا انہوں نے پانچ سال میں کیا کیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کا نام تو نہ لیا مگر اشاروں کنایوں میں سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایوان صدر میں بیٹھنے والوں اور اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دینے والوں سے پوچھوں گا انہوں نے پانچ سال میں کیا کیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ خود کو سید کہلانے والوں نے جھوٹ بولا،کسی کو ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے تکلیف ہے تو براہ راست بات کرے۔ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے اجلاس میں نہ آنے سے متعلق بیان کو بھی جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ اس عمر اور عہدے والے بھی لوگ بھی جھوٹ بولتے ہیں، وہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اس لئے نہیں گئے۔