آلو بخارے سے خطرناک بیماری کا علاج
ٖFile Photoآلو بخارے کا استعمال نہ صرف کئی نوعیت کی تکالیف دور کرتا ہے بلکہ یہ آپکے لئے سکون کا باعث بھی بنتا ہے۔ آلو بخارے میں کو عام طور پر لوگ کھانے میں ذائقے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
تاہم اس کے بہت سے ایسے فوائد بھی ہیں جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ آگر آلو بخارے کو قبض کی شکایت میں استعمال کیا جائے تو اس سے یہ شکایت رفع ہوجاتی ہے۔ تاہم اب تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے آلو بخارے کا استعمال بڑی آنت کے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی نے اپنی ایک ریسرچ میں انکشاف کیا ہے کہ خشک آلو بخارے سے پیٹ میں موجود اس بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ کینسر کیخلاف مفید ہے اور یہی بیکٹیریا بڑی آنت کے کینسر کو ہونے سے روکتا ہے۔
ریسرچ میں مزید کہا گیا ہمارے پیٹ میں کروڑوں کی مقدار میں بیکٹیریاموجود ہیں تاہم کچھ کے بارے میں ہی حقائق منظر عام پر آسکے ہیں۔ ریسرچ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر خشک آلو بخارے کو استعمال کیا جائے تو اس سے مفید بیکٹیریا کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے ، جس سے کسی بھی شخص کے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔
آلو بخارے کو جگر کی اصلاح کیلئے بھی کافی مفید قرار دیا جاتا ہے اور اس میں جگر کے فعل کو بیدار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔