کچھ لیگی ارکان کو پیپلزپارٹی سے دوستی نہیں بھاتی،مولا بخش چانڈیو

شائع 28 جنوری 2016 04:33pm

maula

کراچی:مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس اور چارسدہ حملہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں وزیرداخلہ قومی ایکش پلان پر ذمے داری نہیں نبھا سکے۔

پیپلزمیڈیا سیل میں پریس کانفرنس میں مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکا کہناتھا سانحہ چارسدہ اور اے پی ایس وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھاکہ کچھ لیگی ارکان کو پیپلزپارٹی سے دوستی نہیں بھاتی۔ چوہدری نثار روایتی دشمنی بھلانہ سکے۔ہمیشہ پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں نوازشریف کو تنہا چھوڑدیتے ہیں۔رینجرزکے معاملے کوسیاسی رنگ نہ دیں۔

نثارکھوڑونے بھی وفاقی وزیرداخلہ پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ وزیرداخلہ قومی ایکش پلان پرذمہ داری نہیں نبھا سکے، مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہراہم موقع پروزیرداخلہ غائب ہوجاتے ہیں۔پہلے اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ میڈیا میں پیش کریں۔