کراچی: بریک ڈاﺅن کے باعث شہر تاریکی میں ڈوب گیا
کراچی :کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، آدھا شہرتاریکی میں ڈوب گیا،ترجمان کے الیکٹرک کہتے ہیں جامشورہ سے آنے والی پانچ سو کے وی لائن ٹرپ کرجانے سے بجلی کا بریک ڈاون ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح شہر کے بیشتر علاقے شاہ فیصل کالونی،لیاقت آباد کورنگی،لانڈھی،آئی آئی چندیگرروڈ،ملیر،اولڈ سٹی ایریا،گرومندر،سہراب گوٹھ،گلستان جوہر،قیوم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیاجس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے الیکڑک کے مطابق جامشورہ سے آنے والی پانچ سو کے وی کی لائن ہوا میں نمی کے باعث ٹرپ کر گی جس کی وجہ سے بجلی کا تعطل ہوا۔ بریک ڈاون ہوتے ہی کے الیکڑک کے عملے نے فوری طور پرمرمتی کام شروع کر دیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی آنا شروع ہوگئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔