پنجاب:بسوں میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق

شائع 29 جنوری 2016 04:55am

bus0000000000000

چیچہ وطنی:پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں دو تیز رفتار بسوں میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب جی ٹی روڈ پر دو بسوں میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بس لاہور سے ملتان اور دوسری ملتان سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔