مک مکا کی سیاست چل رہی ہے،نبیل گبول

شائع 29 جنوری 2016 05:14am

nabil30000000000

کراچی :نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے قبل ضرب عضب اورکراچی آپریشن اگلے چھ ماہ میں مکمل ہوسکتا ہے پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین وفاقی وزرا کیخلاف ریفرنسس تیار ہیں جبکہ شرجیل انعام میمن اور منظورکاکا کے ریڈ وارنٹ جاری ہونےوالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حالیہ دورہ کراچی میں انہیں دہشت گروں کو مالی سپورٹ فراہم کرنے والوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی جے آئی ٹی بھی سامنے آنے والی ہے اب صرف ایکشن ہوگا ۔نبیل گبول نے دعوی کیا سندھ میں بڑی مچھلیوں کے ساتھ دیگر کیخلاف بھی کاروائیاں ہونگی۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مک مکا کی سیاست چل رہی ہے، سندھ حکومت کو صرف نوازشریف کی وجہ سے سپورٹ مل رہی ہے۔